Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

بھرتے ہوئے قومی فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کی ویرت کوہلی کو باﺅلنگ


پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی ٹیسٹ سے 
قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو باﺅلنگ کی ۔ حارث رﺅف اس وقت گریڈ کرکٹ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں انہیں موجودہ صدی کے بہتری بلے باز کو باﺅلنگ کرنے کا موقع ملا ۔ستمبر 2017 ءمیں رولپنڈی کے حارث رﺅ ف نے لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں ہونے والے ٹرائلز میں اپنے جوہر دکھائے جہاں انہوں نے اپنی تیز زفتار باﺅلنگ کے ذریعے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید سمیت لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی توجہ حاصل کرلی، پہلے وہ گوجرانوالہ سے پلیئر ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلے اور پھر لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ سکواڈ کا حصہ بن گئے۔
لاہور قلندرز نے حارث کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے بطور سپلیمنٹری پلیئر منتخب کرلیا ہے جس کے بعد وہ 20 رکنی قلندرز ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔حارث رﺅف اس سال ابوظہبی ٹی ٹونٹی کپ میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم ٹائٹنز کو تیز رفتار باﺅلنگ کے ذریعے محدود کرکے لاہور قلندرز کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، حارث رﺅف نے مسلسل 140کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے باﺅلنگ کرکے سابق جنوبی افریقی آل راﺅنڈر ایلبی مورکل کو بھی اپنی تعریف کرنے پر مجبور کردیا، ایلبی مورکل کا کہنا تھا کہ انہوں نے لمبے عرصے کے بعد ایسے شاندار یارکرز کا سامنا کیا ہے ۔
حارث رﺅف کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ گزشتہ ایک سال کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا، خاص طور پر آسٹریلیا کے دورے میں کہ جس نے انہیں وہاں کنٹریکٹ حاصل کرنے میں بھی مدد کی۔حارث رﺅف نے اب تک2ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 23.50کی اوسط سے 2وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔